اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی کارکردگی میں 3.64 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم) کے شعبہ کا مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں حصہ80فیصد ہے جبکہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں ایل ایس ایم کے شعبہ کا حصہ10.7 فیصد ہے ۔ پی بی ایس کے مطابق مجموعی قومی پیداوارم یں چھوٹے درجے کی مینو فیکچرنگ کی صنعت کا حصہ صرف1.8 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ میں13.7 فیصد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بسوں کی پیداوارمیں16.45 فیصد کا اضافہ جبکہ ٹریکٹرز کی پیداوار میں31فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں اضافہ متوقع ہے ۔