کوئٹہ (92 نیوزرپورٹ) کوئٹہ میں اداکارہ شمائل ترین پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا، اداکارہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اداکارہ ایئر پورٹ روڈ پر اپنے والد کے ہوٹل سے گھر جارہی تھی کہ حملہ آور نے انکاپیچھا شروع کیا اور اداکارہ کی گاڑی کو تین مرتبہ ٹکر ماری، گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی اور اداکارہ کی گردن اور سرپرچوٹ لگی،شہریوں نے انہیں نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔حملہ آور فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور اداکارہ کا کوئی قریبی جاننے والا ہے ۔اداکارہ شمائل ترین نے 92 نیوز کو بتایا کہ میری زندگی کو خطرہ ہے ، مختلف نمبروں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے ، انہوں نے حکومت سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے اور انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔