لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار احسن خان دبئی پہنچ گئے جہاں وہ مختلف شوٹس میں بطور ماڈل حصہ لے رہے ہیں جبکہ وہ دبئی میں منعقد ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینگے ۔اداکار چند روز بعد وطن واپس پہنچیں گے جبکہ دوسری جانب معروف گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں منعقد کنسرٹ شو میں حصہ لینے کے بعد برطانیہ میں منعقد ہ کنسرٹ شو میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے پاکستانی اور بھارتی شہریوں سے خوب داد سمیٹی۔