لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کردیا۔ارمینا خان نے گزشتہ روز مداحوں تک انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا پیغام پہنچادیا، اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک خوبصورت سفید لباس میں تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا ’اندازہ لگائیں کہ کون شادی کر رہا ہے ؟‘ارمینا خان نے مزید لکھا کہ وہ اپنے خوابوں کا لباس زیب تن کرکے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتیں۔انہوں نے شادی سے متعلق مزید لکھا کہ جس لباس کی تصویر میں نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے وہ میری شادی کا حتمی لباس نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2017 میں فیصل خان سے منگنی کی تھی اب منگنی کے دو سال بعد ارمینا خان اور ان کے منگیتر فیصل خان نے شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔