کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار اسلم شیخ نے اپنی والدہ اور اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ نمائندہ 92 نیوز سے مکہ المکرمہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ خاص عبادات کے لئے وقف کر دیتا ہوں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ والدہ اور اہل خانہ کے ہمراہ اس ماہ مبارک میں اﷲ نے اپنے گھر کا مہمان بنایا ۔ انکا کہنا تھا کہ اس بار والدہ، بھائی، چچا، خالہ اور اپنے کزن کے ساتھ ماہ مبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے جس پر اﷲ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔