لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ انوشے عباسی کو اب گلوکاری کی دنیا میں دنیا میں دیکھا جاسکے گا، وہ نئے شو کشمیر بیٹس میں بطو ر گلوکارہ اپنے پہلے گانے "پیر بلاوے "کے ساتھ شرکت کریں گی۔ انوشے عباسی انتہائی سریلے گلوکار عمر شہزاد کے ساتھ کشمیر بیٹس میں پہلی بار اپنا گانا "پیر بلاوے "پیش کریں گی، اپنے گلوکاری کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب کرکے بہت پرجوش ہیں، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں یہ بہت سارے باصلاحیت افراد کے ساتھ اس پلیٹ فارم کو شیئر کروں اور کچھ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس کے بارے میں ہمیشہ سے ہی جذباتی رہی ہوں۔ شو کی ہدایت حارث قدیر جبکہ موسیقی اور کمپوزیشن شانی حیدر نے دی ہیں۔