کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ انیسہ جہاں نے دو مزید فلمیں سائن کر لی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ انیسہ جہاں کا کہنا تھا کہ مجھے بہت کم عرصے میں بہت زیادہ شہرت ملی جو کہ میری سوچ سے بھی بڑھ کر ہے ۔ اپنی فیملی اور ان دوستوں کی ممنون ہوں جنہوں نے شوبز میں مجھے سپورٹ کی اور ہر موڑ پر میر حوصلہ افزائی کی جس سے میرے اندر مزید خوداعتمادی آئی ۔ اپنے کام کے حوالے سے انیسہ جہاں کا کہنا تھا کہ میں نے رواں سال میں دو فلمیں کی جس میں ایک فلم ’’قاتل‘‘ ریلیز ہوچکی ہے جبکہ حال ہی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی دو مزید فلمیں سائن کی ہیں جس میں ’’کچی سڑک‘‘ اور ’’دیوانے کیسے بنتے ہیں‘‘ شامل ہیں امید کرتی ہوں کہ ماضی کی طرح ان فلموں کو بھی بہترین رسپانس ملے گا۔