لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے ۔ ایک ویڈیو میں بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے ، اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔