اسلام آباد( شوبز ڈیسک) معروف اداکار جمال شاہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی پہلی فلم ’بدلہ‘ اسلام آباد فیسٹیول میں رونمائی کے لئے پیش کی گئی۔ اسلام آباد میں 18 نومبر سے شروع ہونے والا آرٹ فیسٹول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول میں پاکستان سمیت، آسٹریا، ایران ، جاپان، روس اور دیگر ممالک کی کئی فلمیں رونمائی کے لئے پیش کی گئیں تاہم پاکستان کی جانب سے سابقہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل آرٹ کونسل و اداکار جمال شاہ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’ بدلہ بھی رونمائی کے لئے پیش کی گئی جوکہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جمال شاہ کی اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بدلہ‘ میں جمال شاہ نے زرک خان کا مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔