لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار جنید خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویب سیریز کا آغاز کر دیا۔انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، یہ تصویر اْن کے ویب سیریز کے پوسٹر کی ہے ، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کہہ دو ایک مسلسل گفتگو ہے جو میں آپ سے کرنا چاہتا ہوں۔ ‘جنید خان نے لکھا کہ ’کچھ میرے اور کچھ آپ کے چیلنجز اور جدوجہد کو جاننا چاہتا ہوں۔