لاہور(کلچرل رپورٹر )ڈراموں ’یقین کا سفر‘، ’دل موم کا دیا‘،’دو بول‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے سُپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد گلوکاری کی دُنیا میں بھی اپنے پہلے ہی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والی حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے ۔مذکورہ تصویر میں حرا مانی سُرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ہاتھ میں مائیک تھامے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔صارفین نے اُن کے پہلے گانے کی خوب تعریف کی۔واضح رہے کہ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔