لاہور(شوبز ڈیسک)ان دنوں ڈر ا مو ں اور فلموں سے دور نظر آنیوالی اداکارہ حمیمہ ملک سے متعلق تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جا ئیں گی۔اگر اداکارہ نے یہ شادی کی تو ان کی یہ دوسری شادی ہوگی، حمیمہ ملک نے پہلی شادی معروف اداکار و فلم ساز شمعون عباسی سے کی تھی تاہم جلد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق حمیمہ ملک نے اکبر ڈیڈھی نامی کاروباری شخص سے منگنی کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ کیساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ اور اکبر ڈیڈھی کے تعلقات کے حوالے سے اس وقت چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں جب حال ہی میں اداکارہ نے دیرینہ دوست کیساتھ تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔