لاہور (شوبزڈیسک) اداکار دانش تیمور نے اپنے گیم شو میں لڑکی کو موٹی آنٹی کہنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ دانش تیمور نے اس لڑکی کو دوبارہ اپنے گیم میں بلایا اور واضح کیا کہ آپ اس دن ناراض ہو گئی تھیں، چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل میں نہیں رکھتے ، آپ میری بہن کی طرح ہیں اور میں آپ کا بھائی ہوں، ہم یہاں گیم کھیلنے اور تفریح کے لئے اکھٹے ہوتے ہیں لہٰذا آپ کو اپنے دل میں یہ بات رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔