لاہور( کلچرل رپورٹر) ماضی کے معروف اور عظیم اداکار ریحان انتقال کر گئے ، ان کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،اداکار ریحان گزشتہ روز ْان کی رسم قل ادا کی گئی ،انہوں نے ہر فلم میں بہترین کردار نبھائے جن میں آئینہ، دل لگی، ہیرا موتی ، انوکھا داج یادگار فلمیں ہیں۔ ریحان کی ایک ’’ فلم زندہ لاش‘‘ ہے جو ان کی یادگار ترین فلم ہے ، اس میں انہوں نے ڈریکولا کا کردار انجام دیا تھا، شوبز شخصیات نے انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔