لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ سدرہ بتول کی 3 سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے ، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں مداحوں کو بتا دیا کہ وہ تین سال کہاں غائب تھیں۔سدرہ بتول نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اْن کی دو بیٹیاں ہیں۔ سدرہ بتول نے بتایا کہ اْن کی بڑی بیٹی 31 اکتوبر کو تین سال کی ہوئی ہے جبکہ اْن کی چھوٹی بیٹی گیارہ ماہ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی آسان نہیں ہے لیکن اچھی گزر رہی ہے ۔