لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکار و اداکارہ سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی فلم ’’زندگی تماشا‘‘تنازعہ کا شکار شوبز حلقوں کے مطابق نے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب سے فلم کا ٹریلیر بھی ہٹادیا گیا تھا زرائع کا کہنا ہے فلم میں ایک نعت خواں کو ٹارگٹ کیا گیا جس کی وجہ سے چند حلقوں کی جانب سے اس فلم پر اعتراض اٹھایا جارہا ہے تاہم سرمد کھوسٹ کے مطابق فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ہدایتکار نے ٹویٹ کے ذریعے وزیراعظم اور صدر پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان کے مسئلے کی جانب توجہ دی جائے ۔سرمد سلطان کھوسٹ نے ٹوئٹر پر وزیراعظم، صدر پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی فلم کے حوالے سے ایک کھلا خط لکھا ہے جس کا عنوان رکھا ہے ’’میں بھی پاکستان ہوں‘‘۔خط میں سرمد کھوسٹ نے لکھا مجھے اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 20 برس کا عرصہ ہوگیا ہے ۔