لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستان شوبزانڈسٹری کے سپر سٹار اداکار شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں اور ان میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر تنقید کی ہے ۔پاکستان ٹی وی کے معروف مزاحیہ میزبان مصطفیٰ چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے رجحان پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں تنقید کی ہے اور ایک نجی چینل کا نام لیتے ہوئے کہا ’’یا اللہ روز کے 60 ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونے والی ہے ان کا گھر بچالے ۔ آمین۔‘‘مصطفیٰ چوہدری کی اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے بھی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’آپ نے صحیح کہا، اب تو ان کو طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہیئے ، اتنی پروموشن کے بعد۔‘‘