لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر لاکھوں روپے چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر چوری ایک ماہ پہلے 18 اکتوبر کو ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق اداکارہ عصمت طاہرہ کے گھر سے پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان چوری ہوا، تاہم عصمت سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی آر میں تاخیر ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔