لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اس حوالے سے عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورآپ کی نیک خواہشات سے میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے ۔‘عثمان مختار نے دْعائوں کیلئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اْنہیں ہدایت کی کہ ’براہ کرم گھروں میں رہیں، سلامت اور صحتمند رہیں اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم بلا ضرو ر ت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے تو اس سے ناصرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہم اپنے اردگرد موجود دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھ سکیں گے میری طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے ۔