لاہور (کلچرل رپورٹر ) پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس خبر کا اعلان اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کیا، اداکار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کا نام بھی مداحوں کو بتادیا، فیصل قریشی نے لکھا خوش آمدید فرمان قریشی، آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ، یہ اس دنیا میں نیا ہے ، اس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ فیصل قریشی کو ان کے قریبی دوستوں نے بھی مبارکباد دی، اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کمنٹ میں فیصل قریشی کو ’ابو جی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور مبارکباد دی، فخر عالم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ فرمان قریشی، ان کے ساتھی ہوں گے اور یہ دونوں ایک ساتھ سالگرہ منایا کریں گے ، خیال رہے فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی تھی،ان سے ان کی بیٹی 8 سالہ آیت ہے ، ان کی پہلی بیوی عائشہ آغا سے ان کی ایک بیٹی ہانش بھی ہے ۔