کراچی (شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دے دیا۔ماہرہ نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) فلم سازی کی دنیا میں نام بنانے والے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے ۔