لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ زارا ترین کی یوٹیوب پر جاری کی جانے والی ویب سیریز ’’سات ملاقاتیں‘‘ بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔موجودہ دور میں ویب سیریز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور لوگ ویب سیریز دیکھنا پسند بھی کر رہے ہیں۔ ’سات ملاقاتیں‘ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گِرد گھومتی ہے جو 15 سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق لے لیتے ہیں۔’سات ملاقاتیں‘ ویب سیریز میں مرکزی کردار زارا ترین اور اداکار نعمان اعجاز نے ادا کیا ہے ۔