لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل وفا بخاری نے اپنا نیا شوٹ مکمل کر وا دیا۔یہ فوٹو شوٹ گذشتہ روز مون پروڈکشن باری سٹوڈیومیں مکمل کیا گیااس شوٹ کے آرگنائزر نوید رضا تھے جبکہ فوٹو گرافی دانش ڈینیل نے کی۔ایک ملاقات کے دوران وفا بخاری نے بتایاکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں حاسدین کے پراپیگنڈے کی طرف دھیان نہیں دیتی ایک سوال کے جواب میں وفا بخاری نے بتایاکہ انہیں شوبز میں آنے کے بعد بہت ساری مشکلات اور مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر میں نے ہار نہیں مانی میں نے اپنی منزل پر نظر رکھی اور الحمد اﷲ میں کامیابیاں حاصل کرتی گئی۔وفا بخاری نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ برانڈ شوٹس کے ساتھ ساتھ اپنے پراجیکٹ مکمل کروا رہی ہیں۔