نیویارک (نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار کیوبا گڈنگ جونیئر پر 12 خواتین کی جانب سے تھرڈ ڈگری جنسی تشدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ کیوبا کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے ۔اداکار نے تردید کی تھی تاہم مین ہٹن کی عدالت میں ان کیخلاف کیس دائر کیا گیا تھا۔الزام لگانے والی خواتین کی شناخت کو سکیورٹی خدشات کے باعث خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔کیوبا پر الزامات ہیں کہ انہوں نے نائٹ اور ڈانس کلب میں مختلف خواتین کو نامناسب انداز میں بھی چھوا تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت کی تاہم فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، کیس کی سماعت دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔