لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج کی اداکارہ گلناز نے اپنے چہرے کی مزید خوبصورتی کے لئے ناک کی سرجری کرا لی ۔ ذرائع کے مطابق گلناز نے اپنے چہرے کی مناسبت سے اپنے ناک کی کاسمیٹکس سرجری کر ائی ہے جس سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ اداکارہ نے گلبرگ کے ایک نجی ہسپتال سے اپنے ناک کی کاسمیٹکس سرجری کرائی اور وہ دو ماہ تک سٹیج ڈراموں سے بھی دور بھی رہیں تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔