لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صنم جٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اداکاری کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں صنم جٹ نے بتایاکہ ان دنوں وہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے ’’سینے ٹھنڈ پا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا جارہاہے اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ فلمسٹار خوشبو،جیابٹ،سردار کمال،امانت چن ،ظفری خان،طارق ٹیڈی افتخار ٹھاکر ،ساجن عباس، عابد چاری،ارم چوہدری و دیگر اداکار بھی کام کررہے ہیں۔صنم جٹ نے مذید کہاکہ انشاء اﷲ وہ اپنی اداکاری سے اپنا مقام بنائیں گی اور جلد پرفارمرزکے ساتھ ساتھ اداکاروں کی لائن میں بھی سب سے آگے نظر آئیں گی۔