لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو منگنی کی مبارکباد دی جا رہی ہے ، ’منگنی مبارک ہانیہ‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ دن سے ٹرینڈنگ پر ہے جبکہ اب یہ ٹرینڈز پر پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے میمز اور ٹوئٹس کے ذریعے ہانیہ کو مبارکباد دی جا رہی ہے جبکہ چند صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں اس ٹرینڈ سے متعلق کچھ معلوم نہیں اور وہ ٹوئٹس کے ذریعے دوسروں سے اس ٹرینڈ کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔