لاہور( شوبزڈیسک)اداکارہ ناہید شبیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ اداکارہ کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں، فنکاروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ شرکاء کی جانب سے ناہید شبیر کوتحائف اور ان کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکاروں، گلوکاروں، ہدایتکاروں ، رائٹرز و دیگر نے انہیں زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ شادی کے بعد بھی اپنی شوبز مصروفیات جاری رکھیں گی۔