لاہور(کلچرل رپورٹر) خوبرو اْبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ۔آریز احمد نے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے ، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے ‘‘۔