لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ ارم چودھری کو ان کے ایک قریبی دوست نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اداکارہ کے چہرے اور جسم پر زخم آئے ، ارم چودھری نے تھانے میں درخواست دے دی ، ذرائع نے بتایا ارم چودھری کی اپنے قریبی دوست سے کسی بات پر لڑائی ہوئی ، جس پر اس نے ارم چودھری پر تشدد کیا، تھانہ سبزہ زار میں درخواست دی گئی، دوسری جانب اداکارہ گوجرانوالہ میں ڈرامہ کرنے جا رہی تھیں تاہم تشدد کے باعث ڈرامہ نہ کرسکیں، انہیں ڈارمے کی کاسٹ سے الگ کردیا گیا۔