لاہور(کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ ریمانے کہا ہے کہ 23 مارچ کا مبارک دن جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی ہم اس دن کو جوش و خروش سے اس کیلئے مناتے ہیں کہ ہم ایک زندہ قوم کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں ہم ان اپنے تمام رہبران اور خصوصی طور پر قائداعظم ؒجنہوں نے مسلمانان ہند کی آزادی کو عملی جامہ پہنایا اور دنیا کے سامنے دو قومی نظریے کو منوایا، تمام اہل وطن کو یہ دن مبارک آج وقت ہے قائد اعظم کے اصولوں کے عین مطابق اس عہد کی تجدید کریں۔ایمان اتحاد تنظیم پاکستان زندہ باد۔ انہوں نے کرونا وئرس سے بچاوء کیلئے پاکستانی عوام کیلئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔