لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کو بااختیار بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) سے ہاتھ ملا لیا،پاکستان میں خواتین مہاجرین کو بااختیار بنانے کیلئے مدد کریں گی۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ان مہاجرین کی مشکل حالات میں بھی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔زارا نور عباس نے اعلان کیا کہ انہوں نے مہاجرین کو بااختیار بنانے کے لیے (یو این ایچ سی آر) اور ڈیزائنر ہما عدنان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہما عدنان اور یو این ایچ سی آر کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی۔ڈیزائنر ہما عدنان مہاجر خواتین کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہیں، وہ سلائی اور دیگر کاموں کے لیے ان خواتین کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔