لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ غنا علی نے نئے سال کے آغاز پر ہی اپنے پرستاروں کو سرپرائز دیتے ہوئے ایک اور فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے ۔غنا علی ان دنوں پاکستان اور جاپان کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لیڈ رول کے لئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی کاسٹ میں کئی اور نامور فنکار بھی شامل ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ جاپان میں بھی ہوگی۔فلم کی ڈائریکشن تنویر جمال دے رہے ہیں جس میں منشیات کو موضوع بنایا گیا ہے ۔غنا علی کی اس نئی فلم کی شوٹنگ ابتدائی مراحل میں ہے جس کی تفصیلات ابھی منظر عام پر لانے سے گریز کیا جارہا ہے لیکن اداکارہ اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔یاد رہے کہ غنا علی اس سے پہلے ترکی اور پاکستان سے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم’گواہ رہنا‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔