لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور 28ستمبر سے شوبزسرگرمیوں کا دوبارہ شروع کریں گی۔ماہ نورکیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔’ماہ نور نے بتایا کہ میں جب بھی گوجرانوالہ میں پرفارم کرتی ہوں مجھے زبردست پذیرائی ملتی ہے کیونکہ اس شہر میں میرے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے ۔میں اپنے نئے ڈرامے کے لئے ڈانس آئٹم کی تیاری 12محرم کے بعد کروں گی ۔ماہ نور نے مزید بتایا کہ اس ڈرامہ کے لئے میں نے ملک کے نامور ڈریس ڈیزائنر سے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔مجھے اس وقت ٹی وی کے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کی پیشکش ہے لیکن میں صرف اس آفر کو قبول کروں گی جس میں میرا رول پاورفل ہونے کے ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔