لاہور( شوبزڈیسک) اداکارہ مدھو نے صوفی بزرگ حضرت مادھو لعل حسینؒ کے عرس کی مناسبت سے ان کے مزار پر حاضر دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اداکارہ نے اس موقع پر چراغ بھی جلائے ۔مدھو کا کہنا ہے کہ روحانی بزرگوں کی درگاہوں پر حا ضری دے کر دلی سکون ملتا ہے اور میں وقتاًفوقتاًصوفیائے کرام کے مزارات پر حاضری دیتی رہتی ہوں ۔