لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ میرا مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں ، انہوں نے مختلف سرگرمیاں بھی شروع کردی ، میرا کافی دنوں سے دبئی میں کیپٹن نوید پرویز کے ساتھ قیام پذیر ہیں جہاں چند روز پہلے ان کا ایک آپریشن بھی ہوا تھا ، اب میرا مکمل طور پر صحت یاب اور دبئی میں تقریبات میں شرکت کررہی ہیں، گزشتہ رات انہوں نے ایک فیشن شو میں بھی شرکت کی ، جہاں ان کی ملاقات بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور دیگر شخصیات سے ہوئی، کیپٹن نوید بھی ان کے ساتھ تھے ، اس شو میں کیپٹن نوید کے ساتھ ان کی نئی تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں میرا بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔