لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ نرگس نے ٹورنٹو میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ کرلیا اداکارہ و بیوٹیشن فلمسٹار نرگس نے ٹورنٹومیں ’’نرگس بیوٹی ،ہئیر اینڈ سکن کئیر‘‘ کے نام سے سیلون کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ان دنوں وہ ٹورنٹو میں سیلون کے لیئے لوکیشن ڈھونڈ رہی ہیں جیسے ہی فائنل ہوتی ہے تو تمام تر معاملات طے کرنے کے بعد ’’نرگس بیوٹی ،ہئیر اینڈ سکن کئیر‘‘ کا افتتاح کردیا جائیگا۔اس سیلون میں پاکستان اور ٹورنٹو کی نامور بیوٹیشنز سروسز دیں گی اور تمام تر سہولیات سے مزین اس سیلون میں مقامی اور غیرملکی خواتین کو میک اپ کیا جائیگا۔