لاہور (کلچرل رپورٹر ) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے ،سنجیدہ گلوکار ریاضت کو کبھی ترک نہیں کرتا بلکہ اس کیلئے ضرور وقت نکالتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سے زیادہ ضروری ہے اور میں روزانہ موسیقی کی ریاضت کرتی ہوں ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئین کے رول ادا کئے ،اداکاری بھی مشکل فن ہے مگر گلوکاری اس سے زیادہ مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں بڑے گلوکار پیدا ہوئے ۔