لاہور( اپنے نیوز رپورٹر سے،آن لائن )اداکار و گلوکارمحسن عباس نے مالی حالات کی وجہ سے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے معذوری ظاہر کر دی ۔فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کے خرچ کے دعوی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔محسن عباس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے ۔میں بیروزگار ہوں، ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا،میرے مالی حالات سخت خراب ہیں ۔بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو 27 جنوری کو بحث کیلئے طلب کرلیا ۔