لاہور(کلچرل رپورٹر)بہترین گلوکار سے خوبصورت اداکار بن کر شہرت پانے والے معروف اداکار جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ، معروف ٹیلر منیب نواز کی نئی کلیکشن'Sovereign' پہن کر فوٹو سیشن کروایا۔ معروف اور باصلاحیت اداکار نے سال 2019 میں اپنے مداحوں کو "عشق تماشہ،کم ظرف اور اریاں جیسے ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر دے کر اپنے مداحوں سے خوب پذیرائی حاصل کی ہے ، وہ پاکستان کی انٹر ٹینمنٹ کی صنعت میں (مردوں میں )سب سے زیادہ سٹائلش اور بہترین لباس پہننے والوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ جنید خان کی نئی فوٹو شوٹ حمزہ خان بانڈی نے کی ہے ، جس میں جنید خان نے مذکورہ ٹیلر کے تیار کردہ تھری پیس سوٹ زیب تن کیے ہیں، جنید خان اگلے سال بڑی سکرین پر اپنے فنی کیریئر کا آغاز کامران باری کی فلم’’ کہے دل جدھر‘‘سے کرنے جارہے ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل منشا پاشا ہوں گی، جبکہ اگلی سیریل مکافات میں ان کے مد مقابل حرا مانی اور زرنش خان ہیں، ڈرامے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔