اسلام آباد (شوبز ڈیسک) مشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر 12 اکتوبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی۔ عائشہ عمر 12 اکتوبر1980 ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئی ، لا ہور کے سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور نیشنل کالج آف آرٹس سے فائین آرٹس میں ماسٹرز کیا۔ڈرامہ سیریل بلبلے میں خوبصورت ، لیڈیز پارک میں نتاشا ، تنہائی میں آرزو او ر دل اپنا میں الینا کا کردار ادا کرنے والی مشہور ادکارہ عائشہ عمر کو اسی سال پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔