لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا نا ممکن نظرآرہا ہے ۔ریما خان نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سرداروں کا روایتی روپ دھارے نظرآرہی ہیں۔تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ لباس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے چہرے پر داڑھی و مونچھ بھی لگا رکھی ہے جس کی وجہ وہ پہلی نظر میں پہچانی بھی نہیں جارہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر دوستوں کے ساتھ گزارے کچھ پْرلطف اور حسین لمحات کی ہیں۔