لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں۔اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی سٹیج ہے ، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ اپنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ کی بیماری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے سے متعلق دعائیں بھی دیں۔