فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ نواز کے رکن صو بائی اسمبلی میاں طاہر جمیل اور اس کے بیٹوں کے خلاف درج مقدمہ میں متاثرہ لڑکی کو پولیس نے علاقہ مجسٹر یٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ،14 سالہ لڑکی نے عدالت میں بیان قلمبند کروا دیا ہے ، گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن میں موجودمتاثرہ لڑکی کو بٹالہ کالونی پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ فائزہ ریاض کی عدالت میں پیش کیا ، جہاں اسکی طرف سے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا گیا ہے ، کہ اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں وہ اپنی مرضی سے عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے آئی ہے ، ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور اس کے بیٹوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے جبکہ اس کی بیٹیاں اور بیوی تشدد کا نشانہ بناتی تھی عدالت نے بیان قلمبند کر لئے جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو واپس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیاہے ۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ بٹا لہ کالونی پولیس نے دو روز قبل گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ، تشدد کر نے سمیت دیگر دفعات کے تحت رکن صو بائی اسمبلی انکے دو بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج عمل میں لا یا ہے ۔