آگرہ(این این آئی)بھارتی کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے آگرہ شہر کا نام بھی تبدیل کرنے فیصلہ کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے اہم رکن اور بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلی ادتیا ناتھ یوگی نے الہ آباد شہر کے بعد اب آگرہ کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ نے آگرہ کی امبیڈکر یونیورسٹی کے تاریخ کے ماہرین سے رائے طلب کی جس کے بعد یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ نے ایک پروپوزل کی تیاری بھی شروع کردی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ شہر کا نام آگروان سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت کا ایسا ماننا ہے کہ پہلے آگرہ شہر آگروان کے نام سے ہی جانا جاتا تھا۔