لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول،عارف چودہری نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی کابینہ کی طرف سے 94دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا وہ واحد ملک ہے جہاں پہلے ہی ادویات کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں ، یہ سن کر دکھ ہوا وفاقی وزیر اطلاعات قیمتوں میں اضافے کا خود جواز مہیا کررہے ہیں ۔