اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے غائب سے ہونے والی دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جن دواؤں کا ذکر ہو رہا ہے ، سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں، ان دواؤں کی قیمتوں پر مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا مارکیٹ میں ناپید ادویات کو تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی ، وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھیں،اب مناسب وقت میں دستیاب ہونگی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ حکومت اور ڈریپ کا کام دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے ، ہم نے ادایات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔