پشاور(92نیوز)اے این پی صدرن لیگ شہباز شریف کے آزادی مارچ کی متبادل قیادت سے متعلق تحفظات پر سیخ پا ہوگئی۔عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہاکہ اسفندیار ولی نے پختون روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا کو یہ آفر کی تھی کہ آپ گرفتار ہوتے ہیں تو میں مارچ کی قیادت خود کرونگا،جسے مولانا نے شکریہ کے ساتھ تسلیم کرلیا تھا، اس پر اعتراض کے بجائے تمام سیاسی قائدین کو اس جرأتمندانہ اقدام پر اسفندیار ولی خان کا مشکور ہونا چاہیے ، شہباز شریف کے تحفظات سن کر حیرت ہوئی۔