لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ریچل خان نے کہا کہ میری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جب بھی شادی کرونگی سب کے سامنے کرونگی عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کو میری شادی سے جوڑنا اچھی بات نہیں اکارہ ریچل خان کا کہنا تھا کہ میرا شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں میری توجہ اپنے بیوٹی سیلون ماڈلنگ اور جلد ٹی وی شو کی ہوسٹنگ کرتی نظر آونگی اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی خبریں پھیلانے والے اپنے کام پر توجہ دے تو زیادہ اچھا ہے ریچل خان نے کیرئر کا اغاز ماڈلنگ سے کرتے ہوئے بے شمار شوز میں ریمپ واک کی جس کے ساتھ ساتھ وہ نامور فیشن برانڈز کے لئے ماڈلنگ کے علاوہ اداکاری بھی کرچکی ہیں۔ان شعبوں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز کی میزبانی بھی۔ریچل خان کے حوالے سے ہمیشہ طرح طرح کی خبریں گردش میں رہی ہیں جبکہ کچھ عرصہ سے یہ افواہ بھی زیر گردش تھی کہ انہوں نے ایک معروف شخصیت سے شادی کر لی ہے جس کی وہ تردید کرچکی ہیں۔