رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنمااور ایم پی اے کرنل (ر)رانا محمد طارق نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارت ہوش کے ناخن لے ،انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے مسلم لیگ (ن) مسلح افواج کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کا ڈرامہ رچایا گیا تھا ،جس میں بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی تھی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر رہائی مل سکتی ہے ،شہزادے کی واپسی تک نواز شریف رہا ہو جائیں گے ۔